09-10-2017

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کا مقدمہ شریف خاندان کے دیگر افراد کے مقدمے سے علیحدہ کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے کر ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے صرف آج (9 اکتوبر) کے لیے استثنیٰ دیا۔ بعد میں احتساب عدالت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔