25-10-2017

پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر علاقہ مکینوں کی سہولت کیلئے صوبائی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پشاور کا حلقہ این اے 4 مختلف حصوں پر مشتمل ہے جن میں بڈابیر، میرا کچوری، اپر آرمڑ، لوئر آرمڑ، چمکنی اور سوریزئی کے علاقے شامل ہیں۔