17-11-2017

قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترامیمی بل دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا گیا ہے۔

حلقہ بندیوں سے متعلق بل وفاقی وزیرِ قانون زاہد حامد نے پیش کیا تھا۔ بل کے حق میں 242 اراکین قومی اسمبلی نے ووٹ دیا جبکہ صرف ایک رکن نے مخالفت کی۔

حلقہ بندیوں سے متعلق نئی آئینی ترامیم کے مطابق قومی اسمبلی کی 272 نشستیں برقرار رہیں گی۔ پنجاب کی 9 نشستیں کم اور خیبر پختونخوا کی 5 نشستوں میں اضافہ ہو گا جبکہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 3 اور اسلام آباد کی ایک نشست بڑھے گی۔