28-03-2017

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے باسٹھ کوہستان دو کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت پولنگ دس مئی کو ہوگی ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق حلقہ پی کے باسٹھ کوہستان دو پر امیدوار آٹھ سے دس اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کر ا سکیں گے اور ان کاغذات کی جانچ پڑتال گیارہ سے تیرہ اپریل تک ہوگی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ کا عمل دس مئی کو ہوگا ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر بنوں محمد رازق کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہنگو ذیشان خان کو ریٹرننگ آفیسر اور اے ایس ڈی ای او پلاس مفتی محمود کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔