October 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

02-10-2018

 لاہور ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی  ہے۔

جسٹس عبادالرحمان لودھی اور جسٹس شاہد مبین پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے حنیف عباسی کی طبی بنیادوں پر سزا معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی سخت بیمار ہیں، دل میں اسٹنٹ ڈالا گیا ہے اور جیل میں علاج ممکن نہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت سے مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی  گئی تھی جبکہ دیگر 7 ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا گیا تھا۔

Related posts