November 17, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

حکومت پنجاب کی  سرکاری ملازمتوں پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف رٹ دائر

16-04-2018

حکومت پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری ملازمتوں پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست دائر کردی۔

درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت عوامی خدمت اور انتظامی امور کی انجام دہی سے حکومت کو نہیں روکا جا سکتا۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ ملازمتوں پر پابندی سے حکومتی اداروں میں انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔ بہتر انتظامی امور کی انجام دہی کے لئے عملے کا ہونا لازم ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملازمتوں پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں پری پول ریگنگ روکنے کے لیے الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کردی تھی، ، پابندی کااطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

Related posts