November 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

حکومت کا وزیر اعظم ہاوس پوسٹ گریجویٹ تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے کا اعلان

14-09-2018

حکومت نے وزیراعظم ہائوس کو پوسٹ گریجویٹ تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم ہائوس کو اعلیٰ درجے کا پوسٹ گریجویٹ تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا، اس کے پیچھے زمین پر مزید تعمیرات بھی کی جائیں گی۔ شفقت محمود نے بتایا کہ گورنرہائوس مری کو ہیری ٹیج یونیک ہوٹل اور پنجاب ہائوس مری کو ٹورسٹ کمپلیکس بنایا جائے گا راولپنڈی پنجاب ہائوس اور گورنر ہائوس کی عمارت کو تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گورنر ہائوس لاہور کو ایک میوزیم اور آرٹ گیلری بنایا جائے گا،گورنر ہائوس میں پارک کو عوام کے لئے کھولا جائے گا، شفقت محمود نے کہا کہ گورنر ہائوس بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ کراچی کے گورنر ہائوس کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے، حکومت کے ساتھ مل کر گورنر ہائوس پر فیصلہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ باقی دیگر اہم سرکاری عمارتوں سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے، ایوان صدر سے متعلق فیصلہ بھی دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا

Related posts