July 16, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

حیات آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں تعلیمی اداروں کے قیام کے خلاف رٹ ، صوبائی حکومت سے جواب طلب

28-02-2018

پشاورہائی کورٹ نے حیات آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں تعلیمی اداروں کے قیام کیخلاف دائررٹ پرصوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

 چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس محمد یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ ڈاکٹر میر ویس خان کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس  میں موقف اختیارکیاگیا کہ حیات آباد انڈسٹریل سٹیٹ کی اراضی صرف صنعتی سرگرمیوں کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے جبکہ صنعتی اراضی پر تعلیمی ادارے قائم کئے گئے ہیں جوکہ ایکٹ 1960 ءکی خلاف ورزی ہے اورانڈسٹریل سٹیٹ کی اراضی پر تعلیمی اداروں کاقیام غیر قانونی ہے۔

فاضل عدالت نے صوبائی حکومت کو جواب جمع کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔

Related posts