25-10-2017

جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور جاوید آفتاب نے حیات آبادکمپلیکس میں تین ماہ ڈیوٹی دینے کے الزام میں گرفتار جعلی ڈاکٹر قدرت اللہ کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد14دن کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

متعلقہ  پولیس نے بنوں کے رہائشی ملزم قدرت اللہ کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا تو اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم پر الزام ہے اس نے تین ماہ تک حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی مختلف وارڈوں میں مریضوں کامعائنہ کرتارہا ۔

جس کے خلاف مدعی ڈاکٹر نور محمد نے ایف آئی آر درج کی ہے ، جبکہ ملزم کا اپنا ایک پرائیویٹ ہسپتال بھی ہے ملزم سے پوچھ گچھ مکمل کرلی گئی ہے لہذااسے جیل بھجوایاجائے۔