28-04-2017

پشاور ہائی کورٹ نے حیات آباد پشاور کی گرین بیلٹ میں تعمیرات کے خلاف دائر رٹ پر پی ڈی اے کی جانب سے گرین بلیٹ پر تعمیرات نہ کرنے کی یقین دہانی پر دائر رٹ پٹیشن نمٹا دی ہے ۔

دائررٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حیات آباد پشاور کے فیز سیون میں پی ڈی اے گرین بلیٹ میں تعمیرات کروا رہی ہے اور گرین بیلٹ کو رہائشی علاقوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

دوران سماعت ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کوبتایا کہ پی ڈی اے گرین بیلٹ کو رہائشی علاقہ میں تبدیل نہیں کر رہی ہے اور ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا۔

عدالت نے اس یقین دہانی پر دائر رٹ پٹیشن نمٹا دی ۔