10-05-2017

پشاور ہائی کورٹ میں حیات آباد میں واقع نجی میڈیکل کالج کی طالبات نے کالج انتظامیہ کے خلاف بلاجواز بے دخل کئے جانے اور ہراساں کرنے پر رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے ۔

دائر رٹ پٹیشن میں سارا اور مساۃ منیرہ نامی طالبات نے موقف اپنایا ہے کہ وہ حیات آباد میں واقع پاکستان انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی طالبات ہیں اور انہیں انتظامیہ کے رویئے کے خلاف احتجاج کرنے پر کالج انتظامیہ نے سینئر سٹاف سے بدتمیزی اور رولز کی خلاف ورزی پر انہیں کالج سے بے دخل کر دیا جبکہ کالج سٹاف گزشتہ تین سالوں سے حجاب اوڑھنے اور مذہبی لگاو کی بناء پر انہیں ہراساں کر رہا ہے ۔لہذا ان کی بے جاء بے دخلی کو کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔

عدالت عالیہ کا دو رکنی بنچ چند روز میں دائررٹ درخواست کیس سماعت کریں گی ۔