19-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے  خاتون ٹیچر کی پروموشن نہ ہونے سے متعلق کیس میں  ڈائریکٹر ایلیمنٹری فی میل کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس سید افسر شاہ اورجسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول مندنی چارسدہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹیچر کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی ۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزارہ قاریہ ٹیچر تعینات ہیں تاہم محکمہ تعلیم ان کو سینئر قاریہ کے عہدے پر ترقی نہیں دے رہا ہے جو گریڈ پندرہ کا ہے اور وہ گزشتہ سات سالوں سے گریڈ بارہ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں ۔