19-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے شعبہ اپتھا مالوجی کی خاتون ڈاکٹرکو اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

جسٹس اکرام اللہ خان کی سربراہی میں پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ڈاکٹر ثمینہ کریم کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی ۔جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ  درخواست گزرہ اپتھامالوجی آئی وارڈ کی سینئر ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامی کےلئے درخواست دی تاہم اہلیت اور قابلیت کے باوجود انہیں تعینات نہیں کیا جا رہا ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے اس لئے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں ترقی دینے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر خاتون ڈاکٹر کو اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔