26-01-2017

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس نثار حسین اور جسٹس محمد غضنفر علی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے خاصہ دار اہلکار کو جبری ریٹائرڈ کرنے پر سیکرٹری لاء سے جواب جبکہ جی سی او کو عدالت طلب کر لیاہے ۔

دائر رٹ درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار ناہید الرحمان خاصہ دار فورس میں سینئر حولدار ہے تاہم نو ماہ قبل انہیں جبری ریٹائرڈ کیا گیا ہے جو کہ غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ حکام کے اس اقدام کو کالعدم قرار دیاجائے ۔