01-02-2017

پشاور ہائی کورٹ نے خاصہ دار فورس کےصوبیدار کو قبل از وقت ریٹائر ڈ کرنے کے احکامات معطل کرتے ہوئے پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیاہے۔

جسٹس قیصر رشید اورجسٹس قلندر علی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایاگیا کہ درخواست گزار خاصہ دار فورس میں بطور صوبیدار تعینات ہے اور اس کی ملازمت کو ابھی سترہ سال ہوئے ہیں تاہم پولیٹکل انتظامیہ خیبر ایجنسی نے اسے قبل از وقت ریٹائرڈ کر دیا جبکہ مروجہ قوانین کے تحت وہ تیس سال ملازمت یا پچپن سال کی عمر پوری کرے گا اور اس کے بعد اسے ریٹائرڈ کیا جائے گا لہذا پولیٹکل انتظامیہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد پولیٹکل انتظامیہ کے احکامات معطل کرتے ہوئے پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی سے جواب طلب کرلیا۔