01-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر خاصدار فورس کے نائب صوبیدار کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ روکتے ہوئے سیکرٹری سیفران اور پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس روح الاآمین خان اور جسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار خیبر خاصہ دار فورس میں نائب صوبیدار تعینات ہے جس کی عمر سینتیس سال ہے جبکہ مدت ملازمت کو انیس سال مکمل ہو چکے ہیں جبکہ خاصہ دار رولز انیس سو پچاس کے تحت ریٹائرمنٹ کے لئے تیس سال مدت ملازمت یا پچپن سال عمرتک پہنچنا ضروری ہے تاہم درخواست گزار کو پولیٹیکل انتظامیہ نے اکتیس مئی کو قبل ازوقت ریٹائرڈ کر رہی ہے جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے ۔