10-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے خاصہ دار فورس کے نائب صوبیدار کی ریٹائرمنٹ روکتے ہوئے پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے

جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس غضنفر علی پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار خیبر ایجنسی میں خاصہ دار فورس میں نائب صوبیدار ہے تاہم انہیں ترقی دینے کی بجائے ریٹائرڈ کیا جا رہا ہے حالانکہ ان کی عمر ریٹائرمنٹ کی نہیں ہے لہذا ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے لہذا اس کو کالعدم قرار دیاجائے ۔