10-05-2017

پشاور کے مختلف علاقوں سے خسرہ کی وباء کی شکایات موصول ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کے ہمراہ پشاور کی تیرہ متاثرہ یونین کونسلوں میں خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی چھتیس  ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گیا رہ مئی تک پشاور کی یونین کونسل لاہوری ، گنج ، سفید ڈھیری ، اچینی ، تہکال بالا، شاہی باغ ، فقیر آباد، لڑمہ اور دیگر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگائیں گی ۔

ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ یونین کونسلوں کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ کے بچاو کے ٹیکے لگوائیں اور پشاور سے اس موذی مرض کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں ۔