23-10-2017

چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے پہلی خصوصی عدالت قائم کردی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مظلوم خواتین نے جسٹس منصور علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ خواتین وکلا نے چیف جسٹس منصور علی شاہ کے اقدام کو بڑی تبدیلی قرار دیا ہے۔

خواتین وکلاء کا کہنا ہے کہ خواتین کے کیسز کے لیے الگ عدالت بننے سے خواتین کو جلد انصاف ملے گا۔