December 12, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

خواتین کی مخصوص نشستیں،الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل

17-09-2019

پشاورہائی کورٹ  نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن  کو خیبرپختونخوااسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر تاحکم ثانی پی ٹی آئی کی ایک نشست کانوٹی فکیشن جاری کرنے سے روک دیاہے۔

 جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس نعیم انورپرمشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے یہ

عبوری احکامات مخصوص نشستوں کی امیدوارعائشہ بی بی کی جانب سے دائردرخواست پر جاری کئےجس میں عدالت کو بتایاگیاکہ پشاورہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے 13 ستمبر 2019ء کو مخصوص نشستوں کی امیدوار مہرین روف آفریدی کی انتخابی عذرداری کی سماعت کرتے ہوئے درخواست گذارہ کاترجیحی فہرست سے نام منسوخ قرار دیتے ہوئے مہرین آفریدی کانام اول نمبرپرلانے کاحکم دیا ہے تاہم الیکشن ٹربیونل کافیصلہ غیرآئینی اورغیرقانونی ہے جبکہ الیکشن ٹربیونل کا یہ عبوری حکم ہے ابھی تفصیلی فیصلہ آناباقی ہے لہذاٹربیونل کے فیصلے پرعملدرآمد روک دیا جائے کیونکہ تفصیلی فیصلے کے بعد ہی واضح ہوگاکہ عدالتی حکم کیاہے اورپہلے سے نوٹی فکیشن جاری کرناغیرقانونی ہوگا۔

Related posts