03-02-2017

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے ضلعی عدلیہ  کے سینئر کلرک محمد جمیل کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور انور علی خان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے سینئرکلرک  محمد جمیل کے فنڈز میں خورد برد سے متعلق شکایت کی تھی جس کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد آصف  کو انکرائری آفیسر مقرر کیا گیا اور انکوائری رپورٹ میں یہ قرار دیا گیا کہ کہ سینئر کلرک محمد جمیل پر عائد الزامات درست پائے گئے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے فنڈز میں خورد برد پر اسے ملازمت سے برطرفی کے احکامات جاری کردیئے ۔