12-04-2018

پشاور ہائی کورٹ بنوں بنچ نے خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے رجسٹرار کی تعیناتی کوکالعدم قرار دیتے ہوئے جامعہ کے وائس چانسلر کو تین ماہ کے اندر نئے رجسٹرار کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

جسٹس عبدالشکور اور جسٹس عبد الشکیل پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ بنوں بنچ نے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ عبد الباسط کو خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے حالانہ وہ بنیادی سکیل اٹھارہ کا ملازم ہے جبکہ رجسٹرار کے عہدے کےلئے گریڈ بیس درکار ہے لہذا ان کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے