May 26, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں عاضی بنیادوں پر بھرتی لیکچررز کی مستقلی احکامات

17-12-2018

پشاور ہائی کورٹ بنوں بنچ نے خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں عارضی بنیادوں پر بھرتی لیکچررزکی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے متعلقہ حکام کوجلد ازجلد تمام مراعات کیساتھ  انہیں مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

 فاضل عدالت میں جنوری 2013سے یونیورسٹی میں عارضی بنیادوں پر لیکچردینے والے لیکچررزشادمحمد ،غنی الرحمان ،طارق ، نسیم انور،فردوس جمال ،شوکت ایمل خان اور عبدالطیف نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے رٹ پیٹشن دائرکی تھی کہ ہمیں یونیورسٹی میں مستقل بنیادوں پر تمام مراعات کیساتھ ادارے کا حصہ بنایاجائے۔

 جس پر عدالت نے بارہ صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے لیکچررزکو جلد ازجلد تمام مراعات کیساتھ مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

Related posts