24-04-2017

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی ری شیڈولنگ کرتے ہوئے اسے دو مئی کے بجائے کل پچیس اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق  صوبائی اسمبلی کے اجلاس کو ڈپٹی سپیکر نے دو مئی تک کےلئے ملتوی کیا تھا تاہم حالات میں تبدیلی کے باعث اجلاس اب کل بروز منگل ہوگا ۔

اجلاس میں مختلف ملکی حالات اور دیگر قومی امور پر بحث کی جائے گی ۔