June 01, 2020

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ  میں کمپیوٹر آپریٹر کی بھرتی پر حکم امتناعی جاری

21-05-2018

پشاور ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ  کو کمپیوٹر آپریٹر کی بھرتی سے روکتے ہوئے دائر رٹ پٹیشن سماعت کے لئے منظور کر لی ۔

دائر رٹ درخواست میں فاضل عدالت کوبتایا گیا کہ خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں کمپیوٹر کی آسامی پر بھرتی کے لئے درخواست گزار نے بھی درخواست دی تھی تاہم انسٹی ٹیویٹ کا ڈائریکٹر من پسند فرد کو بھرتی کر رہے ہیں لہذا بھرتی روکی جائے ۔

عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ میں کمپیوٹر آپریٹر کی بھرتی تاحکم ثانی روک دی اور دائر رٹ کو سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔

Related posts