31-01-2016

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں حال ہی میں تعینات ہونے والے پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے لئے پہلا چار ہفتوں پر محیط پری سروس  تربیتی پروگرام  مکمل ہو گیا ہے۔تربیتی پروگرام کے پہلے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک  ہوئے۔

تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب خیبر پختونخوا  جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان  ،  سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جوڈیشل اکیڈمی محمد آصف خان  ، ڈائریکٹر ز انسٹرکشز  ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ ، حافظ نسیم اکبر   اور ڈین فیکلٹی جوڈیشل اکیڈمی خواجہ وجہہ الدین سمیت  دیگر افسران اور شرکاء نے شرکت کی ۔

اپنے خطاب میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان نے شرکاء کو چار ہفتوں پر محیط پری سروس ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی عدلیہ نظام انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جن کے لئے مناسب تربیتی پروگرام منعقد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سول ججز  ضلعی عدلیہ کے مرکز کا درجہ رکھتے ہیں کیوں کہ یہ سول جج ، جوڈیشل مجسٹریٹس ، قاضی اور جج فیملی کورٹ کے علاوہ رینٹ کیسز  کے لئے منتخب لوگ بھی ہوتے ہیں  چنانچہ ان کی  پروفیشنل اہلیت اور صلاحیت ہونی چاہیے اور ان کی  اس ٹریننگ کے مقاصد میں ان کی اہلیت اور موثر فریم ورک  شامل ہیں تاکہ عدالتی نظام کے صلاحیت  اور ترسیل کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے ۔

ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیتی پروگرام سے نہ صرف شرکاء کے پپشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہوگا بلکہ اس سے نظام انصاف میں فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹ کے دوسرے بیچ کا پری سروس تربیتی پروگرام چھ فروری سے شروع ہوگا جس میں چونتیس سول ججز شرکت کریں گے ۔تقریب کے اختتام پر ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں ۔

واضح رہے کہ عدلیہ میں  ہیومن ریسورس،  آفیسرز اور سٹاف  کےٹریننگ کے ضمن میں پروبیشنل ، پروموشن اور ابتدائی بھرتی کےلئے پشاور ہائی کورٹ نے دو ہزار تین سے فارمل جوڈیشل ایجوکیشن ادارہ جاتی لیول پر کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز/ضلع قاضیوں کےلئے دو ہفتوں پر محیط ، ترقی پانے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کےلئے تین ہفتوں پر محیط، ابتدائی بھرتی ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کےلئے چار سے آٹھ ہفتوں پر محیط ، سینئر سول ججز کےلئے تین ہفتوں جبکہ سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کےلئے چار سے آٹھ ہفتوں پر محیط ٹریننگ پروگرامز مقرر کئے گئے اور اس پر عمل درآمد کےلئے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور  کو دو ہزار بارہ میں ایکٹ کے تحت  قائم گیا جو  اس وقت جوڈیشل افسران اور نظام انصاف سے منسلک تمام سٹیک ہولڈرز کو ٹریننگ فراہم کر رہی ہے اور اس طرح جوڈیشل آفیسرز کےلئے پری سروس ٹریننگ خیبر پختونخوا جوڈیشل سروسز رولز دو ہزار گیارہ کے رول نو چار کے تحت لازمی قرار دی گئی ہے ۔