29-03-2018

خیبرمیڈیکل کالج پشاور کی سالانہ بہاریہ تعطیلات اکتیس مارچ سے شروع ہوں گی ۔

کالج انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق خیبر میڈیکل کالج میں موسم بہار کی تعطیلات اکتیس مارچ سے شروع ہوں گی جبکہ چھٹیوں کے اختتام پر کالج میں کلاسز کا آغاز نو اپریل سے کیا جائے گا۔