08-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ڈین خیبر میڈیکل کالج پشاور کی جانب سے مختلف شعبوں کے چیئرمین کی تقرریوں کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر ایم ٹی ائی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

ڈاکٹر بشیر سمیت دیگر کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن میں عدالت کو بتایا گیا کہ ڈین خیبر میڈیکل کالج پشاو رنے اٹھائیس اپریل دو ہزار سترہ کو مختلف شعبہ جات کے چیئرمین کی تقرری کےلئے اشتہار جاری کیا اور اس میں پندرہ یوم کے اندر درخواستیں داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ تیرہ مئی مقرر تھی اور ڈین نے اسی روز چیئرمینوں کی تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں اور اس طرح من پسند افراد کو نوازا گیا ہے لہذا ان تقرریوں کوکالعدم قرار دیا جائے ۔