07-07-2017

خیبر میڈیکل کالج سے پاس ہونے والے فائنل ایئر ایم بی بی ایس کے طالب علموں سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ہاوس جاب کےلئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ۔

اعلامیہ کے مطابق امیدواروں کو آن لائن درخواستوں کے ساتھ پرنٹ شدہ فارم بمعہ تمام تصدیق شدہ دستاویزات ، حلف نامہ ، پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور تصاویر بھی جمع کرانے ہوں گے ۔

تمام طلب علموں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں مقررہ تاریخ تک جمع کرائیں جبکہ انٹرویوز چھبیس جولائی کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں لئے جائیں گے ۔