11-08-2017

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔

یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کا اجراء کر دیا گیا ہے جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ انتیس اگست مقرر کی گئی ہے ۔ شعبہ داخلہ کے مطابق حافظ القرآن ٹیسٹ چار ستمبر کو ہوگا ، عبوری میرٹ لسٹ بیس ستمبر کو جبکہ فائنل میرٹ لسٹ تیس ستمبر کو جاری ہوگی اور داخلے دس اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ کلاسز کا آغاز یکم نومبر سے کیا جائے گا۔