27-07-2017

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

جامعہ کے شعبہ داخلہ کے مطابق  ایم ایس سی فزیکل تھراپی، پانچ سالہ بی ایس نرسنگ ، دو سالہ بی بی ایس لینگویج اینڈ سپیچ تھراپی اور بی ایس پیرامیڈیکس میں داخلے کےلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ پندرہ اگست مقرر کی گئی ہے جبکہ یونیورسٹی داخلہ انٹری ٹسٹ اٹھارہ اگست کو ہوگا اور عبوری میرٹ لسٹ اکیس اگست کو جاری ہوگی ۔ شعبہ داخلہ کے مطابق داخلوں کے فائنل میرٹ لسٹوں کے اجراء کے بعد داخلے ہوں گے جبکہ کلاسز کا آغاز انیس ستمبر سے کیا جائے گا۔