16-02-2017

لیڈی ریڈنگ ہستپال کے بعد خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بھی سیکنڈ شفٹ میں نجی پریکٹس آج سے شروع ہو گیا ہے جس کےلئے فیسوں کا بھی تعین کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق ہسپتال میں ادارہ جاتی پریکٹس کے دوران مریضوں کے معائنے کےلئے ہر شعبہ کے ماہر ڈاکٹرز موجود ہوں گے ، مریضوں کو جدید آئی سی یو ، سی سی یو، آپریشن تھیٹر ، پیتھالوجی اور ریڈیالوجی کی سروسز بھی مہیا کی جائیں گی ، اسی طرح مریضوں کی رہنمائی کےلئے خصوصی انفارمیشن ڈیسک اور شکایت سیل بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ ادارہ جاتی پریکٹس کے دوران ڈاکٹروں کی فیس پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی فیس سے کم ہوگی ۔