12-09-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے رش کا نوٹس لیتے ہوئے ’’ہاٹ لائن میکنزم ‘‘ متعارف کرا دیا ہے جبکہ پشاور کے ہسپتالوں کیلئے روڈ میپ جاری کر دیا ہے جس کے تحت تینوں ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں فوکل پرسن مقرر ہوں گے۔

 حکام کے مطابق مریضوں میں اضافے پر  پشاور کے تینوں بڑ ے ہسپتالوں کے فوکل پرسن کوآرڈنیشن کے ذریعے ان مریضوں کو ریفر کریں گے اور انہیں فری ایمبولینس سروس بھی فراہم کریں گے۔

حکام کے ٹی ایچ میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 250ٗ ایل آر ایچ میں 100ٗ ایچ ایم سی میں 60اور سٹی ہسپتال میں 50بیڈز مختص کئے گئے ہیں ۔