06-04-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکلاء کےلئے دوسرا پانچ روزہ تربیتی پروگرام جاری ہے جو سات اپریل تک جاری رہے گا

پانچ دنوں پر محیط ان خصوصی تربیتی پروگرامز میں شعبہ وکالت میں قدم رکھنے والے نئے وکلاء کو مختلف پیشہ وارانہ امور کی عملی مشقیں کرائی جا رہی ہے  اور یہ پانچ روزہ تربیتی پروگرام  اپنی نوعیت کا دوسرا تربیتی پروگرام ہے ۔

آج دوسرے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے چوتھے دن ریسورس پرسنز عبداللہ ، ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ ، محمد علی اور صاحبزادہ سکندر نے اے ڈی آر ، سول اور کرئمنل کیسز  ٹرائلز سمیت مختلف موضوعات پر الگ الگ لیکچرز دیئے اور پریکٹیکل ایکسرسائزز کروائے۔