20-11-2017

خیبرپختونخوا  ،بلوچستان اورفاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔

مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے چوبیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 67 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ ہر بچے کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے پولیو ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں،بس اڈوں اور عوامی مقامات پر بھی موجود ہوگی۔

پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔