14-09-2017

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل کو اپنے عہدے سے ہٹانے کےلئے دائر رٹ پر خیبر پختونخوا حکومت، ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد غضنفر پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں قائمقام ڈی جی خیبر پختونخوا احتساب کمیشن بریگیڈئر ریٹائرڈ سجاد کے پاس بیک وقت دو عہدے ہیں جن میں وہ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس بھی ہے اور ساتھ ہی قائمقام ڈائریکٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے رہا ہے حالانکہ احتساب کمیشن کے قوانین کے تحت ڈائریکٹر جنرل کی مستقل پوسٹ ہے اور چیف احتساب کمشنر ہی کسی بندے کو مستقل ڈی جی کی تعیناتی تک چارج سنبھالنے کی ہدایت کر سکتا ہے جو کہ ایسا نہیں کیا گیا ہے لہذا اسے عہدے سے ہٹایا جائے۔