14-02-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس بیس فروری کو طلب کر لیا ہے جس میں ترقیاتی فنڈز، سرکاری محکموں میں بھرتیوں ، محکمہ صحت کی صورتحال اور صوبہ کے مالی صورتحال سمیت اہم ایشوز پر بحث کی جائے گی ۔

صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قانون کے تحت اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن جمع کرانے کے دو ہفتوں کے اندر سپیکر صوبائی اسمبلی اجلاس بلانے کے پابند ہوتے ہیں چنانچہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمقام سپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی  نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بیس فروری کو سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی بلڈنگ پشاور میں طلب کر لیاہے۔