20-02-2017

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس  جاری ہے ۔ جس میں ترقیاتی فنڈز، سرکاری محکموں میں بھرتیوں ، محکمہ صحت کی صورتحال اور صوبہ کے مالی صورتحال سمیت اہم ایشوز پر بحث کی  جارہی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر  کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے بعد اجلاس دوبارہ طلب کرنے کےلئے ریکوزیشن حمع کرائی تھی جس پر چونتیس ارکان  نے دستخط کئے تھے اور اس کے ساتھ آٹھ نکاتی ایجنڈا بھی جمع کرایا گیا تھا ۔

صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قانون کے تحت اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن جمع کرانے کے دو ہفتوں کے اندر سپیکر صوبائی اسمبلی اجلاس بلانے کے پابند ہوتے ہیں چنانچہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمقام سپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی  نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج بروز منگل  بیس فروری کو سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی بلڈنگ پشاور میں طلب  کیا تھا۔