01-02-2017

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بیس فروری کی بجائے چھ فروری کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

صوبائی اسمبلی کے جاری سیشن کے دوران اسپیکر صوبائی اسمبلی نے ستائیس جنوری کو اجلاس بیس فروری کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس چھ فروری بروز پیر سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے ۔

 اس ضمن میں سرکاری اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔