09-05-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی میں دو بلز پیش کئے ہیں ۔

سپیکر صوبائی اسمبلی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کنزیومر پروٹیکشن ترمیمی بل اسمبلی میں پیش کیا گیا ۔ترمیمی بل میں تجویز کی گئی ہے کہ کنزیومر کورٹس کےلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو بھی تعینات کرنے کی اجازت دی جائے ۔اس نئی ترمیم کی منظور ہونے کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز بھی صارفین کورٹس کے جج تعینات ہو سکیں گے ۔

اسی طرح  دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق خیبر پختونخوا سوسائٹیز  رجسٹریشن ترمیمی بل بھی صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا تاہم سپیکر صوبائی اسمبلی نے اسے سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کر دیا جو پندرہ دنوں کے اندر دوبارہ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔