19-05-2018

 اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 109 کے کلاز اے کے تحت اختیارات کو بروئے کارلاتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کااجلاس 22 ۔مئی 2018 کو دن گیارہ بجے ،صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی عمارت واقع خیبرروڈ پشاور صدر میں طلب کرلیاہے۔
جبکہ 14 مئی 2018 کو صوبائی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا کے سابقہ اعلامیے کو واپس لے لیاگیاہے۔

اس امر کااعلان صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی جانب سے کیاگیا۔