06-04-2017

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے باسٹھ کوہستان ٹو پر ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ دس مئی کو ہوگی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ پی کے باسٹھ کوہستان ٹو پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے چوبیس سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ آٹھ سے دس اپریل تک مکمل ہوگا اور گیارہ اور تیرہ اپریل کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی اسی طرح کاغذات کے مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں پندرہ اپریل تک داخل کی جا سکیں گی اور ان اپیلوں پر فیصلہ سترہ اپریل تک کیا جائے گا جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست اویزاں کی جائے گی جبکہ پولنگ دس مئی کو ہوگی ۔