10-04-2018

خیبر پختونخوا اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم  جاری ہے ۔

 سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران خیبر پختونخوا کےتمام اضلاع میں57 لاکھ37 ہزار سے زائد بچوں اور فاٹا کی سات ایجنسیوں میں9 لاکھ96 ہزار9 سو 81 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 مہم کیلئے خیبر پختونخوا میں21 ہزار ایک سو26 جبکہ فاٹا میں4 ہزار ایک سو81 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں دو سو77 فکسڈ ٹیمیں اور109 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

 فاٹا میں مہم کے دوران9 لاکھ11 ہزار894 بچوں کو وٹامن اے کیپسول بھی دیئے جائیں گے