18-09-2017

وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا اورفاٹا کے نوجوانوں کے لئے فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کے پروگرام کااعلان کر دیا ۔

نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق صوبے اور قبائلی علاقوں کے سات ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

تربیت کے دوران ہرنوجوان کو قیام و طعام کی سہولت اور ماہانہ وظیفہ دیا جائے گاجبکہ تربیت مکمل ہونے پر نوجوانوں کو اپنی مرضی کا کاروبار شروع کرنے کیلئے بلاسود قرضے بھی دئیے جائیں گے.