21-11-2017

خیبر پختونخوا بار کونسل ٹربیونل نے کرک ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور پشاور کے چار وکلاء کے لائسنس معطل کر دیئے ہیں ۔

خیبر پختونخوا بار کونسل ٹربیونل کا اجلاس جسٹس محمد ابراہیم خان بطور چیئرمین اور احمد فاروق خٹک اور عبد الولی خان بطور ممبر  منعقد ہوا ، بار کونسل ٹربیونل نے کرک سے تعلق رکھنے والے محمد غفور خٹک ایڈوکیٹ اور مانسہرہ کے ناصر نوید ایڈوکیٹ کے وکالت لائسنس محدود مدت کےلئے جبکہ ایبٹ آباد کے شیر افضل خان جدون ایڈوکیٹ اور پشاور کے شہباز خان ایڈوکیٹ کے وکالت کا لائسنس دو دو سال کےلئے مطعل کر دیا