26-01-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں حال ہی میں تعینات ہونے والے پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے لئےپری سروس  تربیتی پروگرام  کے چوتھے اور آخری ہفتہ جاری ہے

پری سروس تربیتی پروگرام کے پہلے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

ٹریننگ پروگرام کے چوتھے ہفتے کے تیسرے  دن ڈائریکٹر انسٹرکشنز خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ نے گارڈنرشپ اینڈ لیجی ٹیمیسی  انڈر اسلامک لاء اور اسلامک چیورسپروڈینس  کے موضوع پر جبکہ ریسورس پرسن وحیدہ مشتاق ملک نے فیملی لاءز کے مختلف موضوعات اور ریسورس پرسن سید انیس بادشاہ بخاری نے آئی ٹی بیسڈ کیس  فلاء منجمنٹ کے موضوع پر لیکچرز دیئے ۔

 واضح رہے کہ نئے تعینات ہونے والے سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ /علاقہ قاضیوں کے لئے منعقد ہونے والے چار ہفتوں پر محیط  پری سروس ٹریننگ پروگرام چوتھا اور آخری ہفتہ اکتیس جنوری کو مکمل ہو جائے گا ۔