09-10-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبے کے جوڈیشل افسران کےلئے ایک روزہ خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات جوڈیشل افسران شریک ہوئے ۔

اثاثوں کے ظاہر کرنے  اور انکم ٹیکس ریٹرن کے موضوع پر ہونے والے ایک روزہ خصوصی کورس میں ریسورس پرسن ایڈوکیٹ سپریم کورٹ  مظہر نعیم قرنی ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے شمس الرحمان  اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے عالمگیر خان اور فاروق نواز نے کورس کے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے اور سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا گیا ۔

ایک روزہ خصوصی کورس کے اختتام پر تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان ، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد آصف خان اور اکیڈمی کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے شرکاء کو ایک روزہ خصوصی کورس مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس ایک روزہ خصوصی کورس سے نہ صرف ان کے علم میں اضافہ ہوا ہوگا بلکہ ان کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ بعد میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیں ۔