26-07-2017

کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ کے موضوع پر ہونے والے تربیتی پروگرام میں صوبہ کے مختلف اضلاع  میں تعینات پچیس  سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس شریک ہیں۔

آج پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے تیسرے  دن  ریسورس پرسن نصرت یاسمین نے کیس منجمنٹ ٹیکنیک سول ٹرائل کے موضوع پر لیکچر دیا جبکہ ریسورس پرسن غلام عباس نے کیس منجمنٹ ٹیکنیک کرئمنل ٹرائل کے موضوع پر اور ریسورس پرسن امجد ضیاء صدیقی نے آفس کراسپونڈینس کے موضوع پر لیکچر دیا ۔

یا د رہے کہ خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور کورٹ اینڈ کیس منجمنٹ کے موضوع پر متعدد تربیتی پروگرامز منعقد کر چکی ہے جبکہ رواں سال کے ایل او اے میں اس موضوع پر یہ پہلا تربیتی پروگرام ہے۔