August 24, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

 خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں خواتین وکلاء کےلئے دو ہفتو٘ں پر محیط تربیتی کورس اختتام پذیر ، ڈی جی اکیڈمی نے اسناد تقسیم کیں

14-12-2018

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں  صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین وکلاء کے لئے دو ہفتوں پر محیط ٹریننگ کورس  اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

دو ہفتوں پر محیط  اس تربیتی پروگرام میں پشاور، کوہاٹ ، مانسہرہ ، ہری پور، نوشہرہ ، چارسدہ اور صوابی سمیت صوبے کے دیگرا ضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین وکلاء شریک  ہوئے۔

تربیتی کورس کی اختتامی  تقریب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی فضل سبحان، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و ڈین فیکلٹی سہیل شیراز نور ثانی اور ڈائریکٹر ایڈمن و انسٹرکشنز ضیاء الرحمان سمیت اکیڈمی کے دیگر افسران نےشرکت کی ۔  ڈی جی اکیڈمی فضل سبحان نے شرکاء ٹریننگ  دوہفتوں پر محیط تربیتی کورس مکمل کرنے پر مبارک باد دی۔ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے بتایا کہ اکیڈمی کا بنیادی مقصد نظام انصاف سے منسلک تمام سٹیک ہولڈرز  کو معیاری ٹریننگ پروگرامز کے ذریعے لیگل ایجوکیشن فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں اکیڈمی نے اب تک سات سو وکلاء جن میں خواتین وکلاء بھی شامل ہیں ، کی ٹریننگ کراچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کےلئے ٹریننگ کورسز   کا انعقاد نہایت ضروری امر ہے جس کے ذریعے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگی اور مزید تقویت دینا ہے اور انہیں امید ہے کہ شرکاء نے  اس دو ہفتوں کے تربیتی کورس سے بہت کچھ سیکھا ہوگا جس سے  ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔

خواتین وکلاء کی کلاس نمائندہ نے خواتین وکلاء کے لئے مخصوص تربیتی کورس کے انعقاد پر  چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سمیت جوڈیشل اکیڈمی افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے تربیتی کورسز کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا جن سے وکلاء کے پیشہ وارانہ صلاحتیوں میں مزید اضافہ ہوگا اور سستے اور فوری انصاف کے وژن میں وکلاء اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرسکیں گے بعد میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی فضل سبحان نے تربیت مکمل کرنے والی خواتین وکلاء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

اختتامی تقریب سے قبل  آج تربیتی پروگرام کے آخری دن تربیت کاروں  امجد ضیاء صدیقی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / ڈائریکٹر ریگولیشن پشاور ہائی کورٹ اور خالد خان مہمند ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / ڈائریکٹر انسپکشنز  پشاور ہائی کورٹ نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔

Related posts