14-02-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے چار ہفتوں پر محیط پری سروس  تربیتی پروگرام  کا  دوسرا ہفتہ جاری ہے۔

تربیتی پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج چار ہفتوں پر محیط  ٹریننگ پروگرام کے دوسرے ہفتے کے دوسرے دن ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان  نے فیڈ بیک سیشن  لیا ۔ ریسورس پرسن نصرت یاسمین نے  کورٹ فی ایکٹ اور سوٹس ویلیویشن ایکٹ پر لیکچرز دیئے جبکہ ریسورس پرسن سہیل شیراز نورثانی نے پری وینٹیو جیورس ڈیکشن اور ریسورس پرسن کمال حسین شاہ اور اضغر علی نے سی پی سی کے مختلف موضوعات سے متعلق پرایکٹیکل ایکسرسائزیز کروائے ۔